ابنا: اسماعیل ہنیہ تہران میں اپنے دو روزہ دورے کے دوران ایران کے اعلی حکام منجملہ ایران کے روحانی پیشوا خصرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کریں گے اور فلسطین کے بارے میں انھیں رپورٹ پیش کریں گے۔
فلسطینی وزیر اعظم ایران کے صدر احمدی نژاد اور وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ بھی دو طرفہ روابط اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے اسماعیل ہنیہ کا استقبال کیا۔ اور اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے سرکاری مذاکرات کا آغاز کردیا۔........ /169